لاہور پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف ایف آئی آر کے متن میں تحریر کیا گیا ہے کہ میاں محمود الرشید، اسلم اقبال اور جمشید چیمہ مسلح ہو کر موقع پر موجود تھے، مقدمے میں یاسمین راشد بھی نامزد ہیں۔
شادمان تھانہ جلانے کے واقعے کا مقدمہ دہشت گردی سمیت ڈیڑھ درجن کے قریب دفعات کے تحت تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف درج کیا ہے۔ مقدمے میں اسلم اقبال، محمودالرشید، جمشید چیمہ کے علاوہ یاسمین راشد کو بھی نامزد کیا گیا ہے جبکہ فرح حبیب ، حماد اظہراور مسرت جمشید چیمہ بھی نامزد ملزمان ہیں۔
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ 50 سے 60 پی ٹی آئی کارکنان نے تھانے پر دھاوال بولا اور فائرنگ کی۔ جمشید چیمہ،اسلم اقبال اور محمودالرشید مسلح ہو کر موقع پر موجود تھے، مشتعل افراد نے خواتین اہلکاروں کو ہراساں بھی کیا۔