شمالی وزیرستان، خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

دہشت گرد صدام المعروف لنگڑاکا تعلق ٹی ٹی پی کھدری گروپ سے ہے۔سرکاری حکام

               
May 11, 2023 · |, قومی
ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔ فائل فوٹو

ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔ فائل فوٹو

میران شاہ، شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران اہم دہشت گرد اور خودکش حملوں کے ماسٹر مائنڈ صدام المعروف لنگڑا کو ہلاک کر دیا۔

سرکاری حکام نے بتایا ہے کہ دہشت گرد کا تعلق ٹی ٹی پی کھدری گروپ سے ہے۔سرکاری حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔