اسلام آباد(امت نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے کہ وہ گرفتار ہیں ، پرتشدد مظاہرے کا حکم کیسے دے سکتے ہیں
سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نےکہا کہ یہاں میڈیا موجود ہے، پیغام دینا چاہتاہوں، میں تو گرفتارتھا، پرتشدد مظاہروں کا ذمےدار کیسے ہوگیا؟
عمران خان نے کہا کہ یہاں میڈیا موجود ہے، پیغام دینا چاہتا ہوں، میں نے کبھی انتشار کی بات نہیں کی
عمران خان نے کہا کہ ہم ملک میں صرف الیکشن چاہتے ہیں، سب کو کہتا ہوں کہ سرکاری اور عوامی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ہائیکورٹ سے اغوا کیا گیا، ڈنڈے مارے گئے ایسا تو کسی کرمنل کے ساتھ بھی نہیں کیا جاتا۔ اس کے بعد کچھ علم نہیں کیا ہوا، ابھی تک مجھے نہیں پتہ کیا ہوا۔
خیال رہے کہ چیف جسٹس نے عدالت میں عمران خان سے کہا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ آپ پُرتشدد مظاہروں کی مذمت کریں۔
عمران خان نے کہا کہ میں نے کبھی انتشار کی بات نہیں کی، سب کو کہتاہوں سرکاری اور عوامی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں