لاہور(امت نیوز)مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کی رہائی کا حکم دینے پر چیف جسٹس پر کھل کر تنقید کی ہے
ٹوئٹر پر بیان میں مریم نواز نے لکھا کہ ’چیف جسٹس صاحب کو آج قومی خزانے کے 60 ارب ہڑپ کرنے والے سے مل کر بہت خوشی ہوئی اور اس سے بھی زیادہ خوشی انہیں اس مجرم کو رہا کر کے ہوئی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی اہم ترین اور حساس تنصیبات پر حملوں کے سب سے بڑے ذمہ دار چیف جسٹس ہیں جو ایک فتنہ کی ڈھال بنے ہوئے ہیں اور ملک میں لگی آگ پر تیل چھڑک رہے ہیں۔
نیا عہدہ ملنے کے بعد مریم نواز پارٹی میں دوسری طاقتور شخصیت بن چکی ہیں-فائل فوٹو
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos