کراچی(امت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائی پر ان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا ردعمل سامنے آگیا۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بالآخرحواس بحال ہوئے
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آج عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دیا تھا، اور انہیں آج رات سپریم کورٹ کے مہمان کے طور پر پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرانے کی ہدایت کی ہے۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں عمران خان کو کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔