کراچی(امت نیوز)شہر قائد میں جمعرات کو رواں سال کا گرم ترین دن رہا ۔درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ۔دن بھر لو کے تھپیڑے چلے
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو کراچی میں سمندری ہواؤں کی بندش کے سبب شدید گرمی اورحبس رہا،
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.3 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 17 فیصد رہا، دیہی سندھ کے مختلف اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے، جیکب آباد اوردادو میں سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ ہوئی، دونوں شہروں میں گرمی کا پارہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق آج جمعہ اورہفتے کو بھی شہر میں گرم موسم ریکارڈ ہوسکتے ہیں جس کے دوران پارہ 38 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے، صوبے کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم وخشک رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے کئی روزتک وسطی اوربالائی سندھ میں پارہ 44 ڈگری کو تجاوز کرسکتا ہے۔