کراچی(امت نیوز)عمران خان کی ضمانت کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست پر فیصلے سے پہلے ہی نجی ٹی وی کے رپورٹر عبدالقیوم صدیقی اور خواجہ طارق رحیم ایڈووکیٹ کی مبینہ گفتگو کی آڈیو بھی لیک ہوگئی۔
مبینہ آڈیو کے مطابق دونوں کے درمیان یہ کال چار بج کر چار منٹ پر ہوئی، یہ وہ وقت تھا جب سپریم کورٹ نے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
خواجہ طارق رحیم پنجابی زبان میں پوچھتے ہیں کہ یہ کیا کروادیا ہے، اس پر عبدالقیوم صدیقی کہتے ہیں کہ کچھ بھی نہیں ہے، بس انہوں نے کہا ہے کہ آج عمران کو لے کر آؤ۔