یہ صرف کاروباری طبقے کے چند بڑوں کی خواہش ہے -فائل فوٹو
یہ صرف کاروباری طبقے کے چند بڑوں کی خواہش ہے -فائل فوٹو

وزیراعظم کے اتحادی سربراہوں سے رابطے-قانونی ٹیم طلب

اسلام آباد(امت نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی صور ت حال اور سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے رابطہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے جلد ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف نے قانونی ٹیم کو بھی طلب کرلیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی صورتحال پرطلب کردہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا اس کی جگہ کابینہ کا اجلاس کو طلب کرلیا گیاہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی صورتحال پرطلب کردہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا اس کی جگہ کابینہ کا اجلاس کو طلب کرلیا گیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شرکا کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کیا گیا،دوسری جانب وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ قبل ازیں ملک میں جاری کشیدگی، ہنگامہ آرائی اور انتشار کے سبب وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا تھا۔ اب یہ اجلاس منگل کو ہوگا۔ذرائع کے مطابق نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس کل شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوگا جس میں ملکی امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزراء سمیت مسلح افواج کے سربراہان شرکت کریں گے۔