اسلام آباد (امت نیوز) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان آج دن 11 بجے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے، انہیں سپریم کورٹ کی جانب سے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو القادر قادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے ہونے والی گرفتاری کوغیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہائی کی درخواست پرچیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہراورجسٹس اطہرمن اللہ پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔