سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد سعودی عرب پہنچ گیا اور ایران کے وزیر خزانہ احسان خاندوزی سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ ایران کا وفد اسلامی ترقیاتی بینک کے اجلاس میں بھی شرکت کرے گا۔
سعودی میڈیا کے مطابق سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ایرانی حکام کا یہ پہلا دورہ ہے۔