9 مئی ہمیں غدار ثابت کرنے کے لیے پلان کیا گیا، فائل فوٹو
9 مئی ہمیں غدار ثابت کرنے کے لیے پلان کیا گیا، فائل فوٹو

مجھے پھر سے گرفتار کیا جائے گا، عمران خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہنا ہے کہ مجھے پھر سے گرفتار کیا جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادر ٹرسٹ کرپشن کیس کی سماعت کچھ دیر میں ہوگی، جسٹس گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن امتیاز رفعت پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کمرہ عدالت میں موجود ہیں،اس موقع پر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ مجھے پھر سے گرفتار کیا جائے گا۔

ان کاکہناتھا کہ نیب کی آفیشل لائن سے اہلیہ سے بات کرنے کی اجازت ملی، عدالت نے اجازت دی تھی کہ اہلیہ سے بات کر سکتا ہوں،رابطہ کیاگیا لیکن بشریٰ بی بی سے بات نہیں ہو سکی،مسرت جمشید چیمہ سے نیب کی لینڈلائن سے بات کی تھی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اس سوال پر کہ کیا آپ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر اعتماد ہے؟ عمران خان نے ‘نو کمنٹس’ کہہ دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب ایک شخص کی وجہ سے ہر رہا ہے ، پہلے بھی مجھے دہشت گردوں کی طرح گرفتار کیا گیا۔ جوڈیشل کمپلیکس میں بھی مجھ پر حملہ کیا گیا۔ میں اپنے ملک کا نقصان نہیں چاہتا۔

عمران خان نے کمرہ عدالت میں وکیل حامد خان سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ آپ کو آگاہ کرنے کی کوشش کرنا چاہتا ہوں کہ یہ مجھے دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش کریں گے۔ ڈر ہے ایسا ہوا تو  ملک میں پھر پرتشدد ہنگامے پھوٹ پڑیں گے۔انہوں نے سوال کیا  کہ کیا کوئی عدالتی کارروائی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، کمرہ عدالت میں جس نے نعرے لگائے اسے ہم نہیں جانتے۔