اسلام آباد سرینگر ہائی وے پر پولیس اور کارکن آمنے سامنے ہیں، پولیس نے کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کی جانب سے کارکنوں پر شیلنگ کی جا رہی ہے جبکہ کارکن جواب میں پولیس پر پتھراؤ کر رہے ہیں۔
پولیس کی جانب سے کارکنوں کو اسلام آباد ہائی کورٹ جانے سے روک دیا گیا۔ تحریک انصاف کے کارکنان نے احتجاج کے دوران پولیس کی گاڑی کو آگ لگا دی۔
پی ٹی آئی کارکنان میٹرو سٹیشن کے سامنے اکٹھے ہونا شروع ہوئے تو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منتشر کرنے کی کوشش کی، مظاہرین نے مشتعل ہو کر 13 میٹرو سٹیشن کے سامنے پولیس کی گاڑی کو آگ لگا دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذہے،شہری قانونی عمل میں رکاوٹ نہ بنیں،ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہناہے کہ پولیس قیام امن عامہ کو یقینی بنانے کے لئے مصروف عمل ہے۔
پولیس نے شہریوں کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف میں جانے سے گریزکرنے کا کہا گیا ہے۔