فائل فوٹو
فائل فوٹو

صحافی عمران ریاض خان جیل سے رہا

لاہور:لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر صحافی عمران ریاض کو جیل سے رہا کردیا گیا جبکہ عدالت نے آفتاب اقبال کی نظر بندی کے احکامات کو معطل کر کے رہائی کا حکم دے دیا۔

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے معروف اینکر عمران ریاض اور آفتاب اقبال کی بازیابی کا حکم دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق اینکر پرسن عمران ریاض خان اور آفتاب اقبال کی بازیابی کیلیے درخواست پر سماعت ہوئی۔

آئی جی پنجاب لاہور ہائیکورٹ پیش ہوئے انہوں نے بتایا کہ عمران ریاض خان کو 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ جیل سے عمران ریاض خان کو ریلیز کردیا گیا ہے۔ ڈیپٹی کمشنر نے عمران ریاض کو چھوڑنے کے احکامات جاری کیے۔

عمران ریاض نے یقین دہانی کروائی کہ وہ کوئی غیر قانونی اقدام نہیں کریں گے، آفتاب اقبال کو 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے، آفتاب اقبال کو پیش کر رہے ہیں۔

عدالت نے دونوں اینکرز کو آج  شام 6 بجے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست مغویان کے اہل خانہ کی جانب سے دائر کی گئی۔ عمران ریاض خان کو سیالکوٹ کے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔