پاکستان کی بدنامی ہوئی، جو کچھ ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ فائل فوٹو
پاکستان کی بدنامی ہوئی، جو کچھ ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ فائل فوٹو

عمران خان کو17مئی تک کسی نئے مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو17مئی تک کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کیس میں حفاظی ضانت کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے قرار دیا کہ عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ جو بھی پرتشدد واقعات ہوئے عمران خان کو ان سے برملا لاتعلقی دکھانا ہوگی، عدالت نے متعلقہ حکام کو عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا بھی حکم دیدیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ عمراں خان واضع ڈیکلریشن دیں کہ جو چند دنوں میں کچھ ہوا اس کی واضع مذمت کریں۔

عمران خان کے وکلا نے کور کمانڈر لاہور کے گھر پر حملہ کیس سمیت 4 کیسز میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی، عمران خان اس وقت کمرہ عدالت میں ہی موجود تھے۔

عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان گرفتار تھے جو کچھ باہر ہوا وہ اس کے ذمے دار کیسے ہیں؟ جنہوں نے باہر جو کچھ کیا، عمران خان نے کل سپریم کورٹ میں ان واقعات سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔