وکلا نے عمران خان سے ملاقات کے ارادے سے کمرہ عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کی ،فائل فوٹو
وکلا نے عمران خان سے ملاقات کے ارادے سے کمرہ عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کی ،فائل فوٹو

رینجرزکا عمران خان کے حامی وکلاپرایک بار پھر اسپرے

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت منظور ہونے کے بعد رینجرز نے عمران خان کے حامی وکلا پر ایک بار پھر اسپرے کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 17 مئی تک ضمانت منظور کر لی، اس موقع پر پی ٹی آئی کے حامی وکلا نے عمران خان سے ملاقات کے ارادے سے کمرہ عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کی تو رینجرز نے ان پراسپرے کر دیا۔

رینجرز نے کورٹ روم نمبر 4 سے اسلام آباد ہائیکور ٹ کے مرکزی دروازے تک حفاظتی حصار قائم کیے رکھا اور کسی غیر متعلقہ شخص کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

اس سے قبل رینجرز نے اسلام آباد ہائیکورٹ  میں ہی عمران خان کو 9 مئی کو گرفتار کرنے کے دوران  ان کے وکلا پراسپرے کر دیا تھا جس سے ان کی آنکھیں شدید متاثر ہوئیں۔