ملک میں سیکیورٹی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، فائل فوٹو
ملک میں سیکیورٹی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، فائل فوٹو

ایمرجنسی لگائی جائے یا نہیں، کابینہ کا اجلاس دوبارہ شروع

اسلام آباد: ملک میں ایمرجنسی لگائی جائے یا نہیں، وفاقی کابینہ کااجلاس دوبارہ شروع ہو گیا۔ کابینہ کے بیشتر اراکین نے وزیراعظم کو ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا مشورہ دے دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس شروع ہوا تو اراکین نے 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیش آنے والی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا۔

ذرائع کےمطابق کابینہ اجلاس کے دوران بیشتر کابینہ اراکین نے وزیراعظم کو ملک میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا مشورہ دیا۔

اراکین نے کہا کہ ملک میں سیکیورٹی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، وزیراعظم کوئی اقدامات کریں، اس پر وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم اوراتحادیوں سے ملنا چاہتاہوں ان سے مشاورت  کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا۔