کابینہ کے اجلاس میں ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق نہ ہوسکا (فوٹو پی آئی ڈی )

کابینہ اجلاس میں ایمرجنسی نفاذ پر اتفاق نہ ہو سکا

اسلام آباد(اُمت نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔ اجلاس میں میں ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے معاملے پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں اہم آئینی و قانونی امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران کابینہ کے بیشتر اراکین نے وزیراعظم کو ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا مشورہ دیا۔ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کابینہ کو ایمرجنسی کے نفاذ سےمتعلق آئینی نکات پر بریفنگ دی، کابینہ کے اجلاس میں ایمرجنسی کے نفاذ کے معاملے پر ملا جلا رحجان رہا۔
ذرائع نے کہا کہ سپریم کورٹ اور دیگر عدالتوں کے رویے سے متعلق پیر کو تمام معاملات پارلیمنٹ لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ تمام اتحادی اپنی اپنی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ریلیاں نکالیں گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پیر کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں تمام معاملات پر تفصیلی بحث کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔