شانگلہ ( اُمتنیوز) شانگلہ میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثہ شانگلہ کے قریب پیش آیا ہے۔ جس میں خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ۔
روڈ ٹریفک کے المناک حادثے میں خاتون سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ذرائع کے مطابق فیملی شادی میں شرکت کے بعد گھر واپس آ رہی تھی کہ راستے میں ان کی جیپ گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں 2 بچے اور ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos