اسلام آباد(اُمت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے انتظامیہ کو روٹ کلیئر کرانے کیلئے پندرہ منٹ کا الٹم میٹم دے دیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اگر15 منٹ میں روٹ کلیئر نہ ہواتو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔
خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
ہائیکورٹ کے سامنے جنگل میں پولیس فائرنگ کرنے والوں کی تلاش کیلئے روانہ ہوچکی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ ترجمان پولیس کے مطابق جی 11 اور جی 13 کے علاقے میں پولیس پر فائرنگ کی گئی۔