اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈی آئی جی سکیورٹی کی عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد(اُمت نیوز) ڈی آئی جی سکیورٹی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ ڈی آئی جی سکیورٹی نے کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کو کمرہ عدالت سے نکال دیا گیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد بھی عمران خان سے ملاقات کیلئے کمراہ عدالت میں موجود ہیں۔ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر بھی ملاقات میں موجود ہیں
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پولیس سے ذاتی سکیورٹی کے ہائیکورٹ میں داخلے سے متعلق پوچھا ہے۔
وکیل نعیم پنجوتھہ کا کہنا ہے عمران خان کہہ رہے کہ یہ جان بوجھ کر فائرنگ کررہے ہیں۔عمران خان صبح سے واشن روم نہیں گئے ہیں ۔
خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 15 منٹ میں روٹ کلیئر نہ ہو نے پر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
ہائیکورٹ کے سامنے جنگل میں پولیس فائرنگ کرنے والوں کی تلاش کیلئے روانہ ہوچکی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ ترجمان پولیس کے مطابق جی 11 اور جی 13 کے علاقے میں پولیس پر فائرنگ کی گئی۔