عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(امت نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کیخلاف اسلام آباد کی مقامی عدالت میں دائر درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار وکیل رضوان عباسی نے اپنے دلائل مکمل کرلئے جس کے بعد سیشن عدالت نے کیس قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد کی سول عدالت کے جج نصر من اللہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ دوپہر 2 بجے سنائیں گے۔

اس سے قبل دلائل دیتے ہوئے رضوان عباسی نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر شادی قانونی تھی تو دوبارہ ںکاح کیوں کیا۔ جج نے استفسار کیا کہ عمران خان کا نکاح لاہور میں ہوا، اس عدالت کا دائرہ اختیار کیسے بنتا ہے؟۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا فروری 2018ء میں دوبارہ نکاح اسلام آباد میں پڑھایا گیا۔