اسلام آباد (امت نیوز ) سپریم کورٹ نے آج سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیاہے ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے سیکیورٹی اجلا س ڈھائی بجے طلب کیا گیا،جس میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ اسلام آباد ،ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنزکو سپریم کورٹ کے سامنے ممکنہ دھرنے اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے طلب کر لیاہے۔ اس کے علاوہ رجسٹرار کی جانب سے سیکیورٹی پلان اور انتظامات سے متعلق انتظامی افسران کو بھی طلب کیا گیا ہے ۔