پولنگ ڈے پر حلقے کی حدود میں پریس کانفرنس ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی ہے۔فائل فوٹو
فائل فوٹو

توڑپھوڑ میں ملوث کسی کو معافی نہیں ملے گی، وزیرداخلہ

اسلام آباد(امت نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ توڑ پھوڑ میں ملوث افراد میں سے کسی کو معافی نہیں ملے گی، سی سی ٹی وی کیمروں میں شکلیں موجود ہیں، پورا محاسبہ ہوگا۔
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے خود شرپسندوں کے خلاف طاقت کا استعمال نہيں کیا تاکہ وہ بے نقاب ہوں، عمران خان نے پوری محنت سے چند ہزار فسادی تیار کیے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ چیف جسٹس ملزم کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرے تو پھر دوسری عدالت کا کیا اختیار رہ جاتا ہے؟ عدالت نے ان مقدمات میں بھی ضمانت دے دی جو ابھی درج ہی نہیں ہوئے، ان مقدمات میں بھی ضمانت دی گئی جو کسی ادارے کے ذہن میں ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک فتنہ ہے، قوم اس کا ادراک کرے، اسے ووٹ کی طاقت سے مائنس کرنا چاہیے۔
رانا ثنا نے کہا کہ ریڈ زون میں اجازت کے ساتھ پی ڈی ایم کو احتجاج کرے گی اجازت ہو گی، ڈی سی کو کہا ہے کہ رجسٹرار کو پوری یقین داہانی کرائیں، پہلے بھی یہاں پُرامن احتجاج ہوتے رہے ہیں۔