امریکی وفد ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا، فائل فوٹو
امریکی وفد ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا، فائل فوٹو

”وزیراعظم “ توڑپھوڑ کے الزام میں اڈیالہ جیل منتقل

راولپنڈی (امت نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر ہنگامے اور توڑ پھوڑ کے الزام میں ”وزیراعظم “ کوگرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق نقص امن عامہ کے تحت 40 سالہ وزیراعظم ولد اللہ رکھا کو 15 دن کے لئے نظر بند کیا گیا ہے، سی پی او راولپنڈی نے اسے خطرناک قرار دیا تھا۔ وزیراعظم کو گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم ولد اللّہ رکھا میلسی ضلع وہاڑی کا رہائشی ہے اور راولپنڈی میں عارضی طور پر قیام پذیر تھا۔
تھانہ سٹی پولیس نے سی پی او کے حکم پر وزیر اعظم کو گرفتار کیا اور نظر بندی آرڈرز سمیت جیل بھیج دیا، وزیر اعظم کے بھائی نے اس کی نظر بندی ہائی کورٹ میں چیلنج کردی ہے۔
پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم پرامن اور شریف شہری ہے، پولیس نے گرفتار کرکے زیادتی کی لہذا اسے فوری رہا کرنے کا حکم دیا جائے، پٹیشن کی سماعت پیر کو ہوگی