پی ٹی آئی اور بی جے پی کا بیانیہ ایک ہی ہے،بلاول بھٹو

کراچی(امت نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور بی جے پی کا بیانیہ ایک ہی ہے۔
کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر یوم تشکر کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جب ہم بھارت میں اپنا مقدمہ لڑ رہے تھے ایک واحد جماعت تھی جس نے ہماری مخالفت کی، ان کا اور بی جے پی کا بیانیہ ایک تھا۔ جب میں وزیر خارجہ بن کر بھارت گیا تو تمام پاکستانیں کا نمائندہ بن کر گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے امریکا میں کھڑے ہو کر عمران کے روسی دورے کا دفاع کیا مگر جواب میں پی ٹی آئی نے ہم پر الزامات کی بوچھاڑ کی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک طالبان نے حساس تنصیبات پر حملہ کیا تھا اور دوسرا سیاسی دہشتگرد نے حملہ کیا، اگر اس ملک میں سیاست کرنی ہے تو پی ٹی آئی کے سیاسی لوگوں کو علیحدہ ہونا پڑے گا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے اتحادیوں کو عمران خان اور پی ٹی آئی سے مذاکرات پر آمادہ کیا، لیکن اب دہشتگردوں سے مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں اور ایسے شخص کو عدالت چھتری فراہم کررہی ہے جو کسی بھی دور میں نہیں ہوا۔