راولپنڈی (امت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر سے بابراعوان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی
ملاقات میں ملکی صورتحال سمیت گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی پر گفتگو ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر کرائی گئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر چند روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا۔
اسد عمر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تھے جہاں وہ درخواست دائر کرنا چاہتے تھے کہ انہیں گرفتار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے دیا جائے۔