بنگلادیش میں خطرناک طوفان کی پیشگوئی،ہائی الرٹ جاری

ڈھاکا(انٹرنیشنل ڈیسک) مطابق بنگلادیش میں خطرناک طوفان اور اس سے ہونے والی ممکنہ تباہی کے پیش نظر ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
بنگلا دیشی حکام نے خطرناک طوفان کو مدنظر رکھتے ہوئے ساحلی خطوں سے لاکھوں لوگوں کو نقل مکانی کا حکم دے دیا ہے۔
موچا نامی طوفان بنگلا دیش میں تقریباً دو دہائیوں میں دیکھے گئے طاقتور ترین طوفانوں میں سے ایک ہے جس کی پیشگوئی اتوار کو بنگلا دیش-میانمار سرحد کے قریب کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق اس سے دنیا کے سب سے بڑے روہنگیا پناہ گزین کیمپ کو زیادہ خطرہ ہے۔
بنگلادیش کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ منسٹری کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہمارے جنوب مشرقی ساحلی خطوں میں لاکھوں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔