اسلام آباد (امت نیوز) باخبر ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کی جماعتوں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ جب تک چیف جسٹس عمر عطاء بندیال اپنےعہدے سے استعفیٰ نہیں دے دیتے، سپریم کورٹ کے سامنےدھرنا جاری رہے گا،رپورٹس کے مطابق
پیپلز پارٹی نے بھی دھرنے میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ مریم نواز دھرنے میں شرکت کیلئے پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے دھرنے کے حوالے سے مشاورت کیلئے ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے،
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک بھر سےکارکنوں کو لانے کا پلان مرتب کیا جائے گا۔پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کو ایک لاکھ کارکنوں کو سپریم کورٹ کےسامنے لانے کا ہدف دیاگیا ہے،اور صرف مولانا فضل الرحمٰن کی جماعت نے پچاس ہزار افراد کو اسلام آباد اور گردونواح میں ٹھہرانے کا انتظام کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ طے پایا ہے کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں اپنے اپنے کارکن لائیں گی۔یاد رہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 بھی نافذ ہے جس میں 4 روز کی توسیع بھی کر دی گئی ہے۔ دوسری طرف سپریم کورٹ نے دھرنے کے پیش نظر اسلام آباد کی انتظامیہ سے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی ہے، اس حوالے سے آئی جی پنجاب اور دیگر حکام کو بلا کر ہدایات جاری کی گئی ہیں۔