18 مسلحہ ڈاکوؤں نے پورا بازا لوٹ لیا

لاڑکانہ(اُمت نیوز) لاڑکانہ میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ،ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے پورا کا پورا بازار لوٹ کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ تھانہ وارث ڈنو ماچھی پولیس اسٹیشن کی حدود وسایو بھٹو میں دن دہاڑے پورا بازار ڈاکوؤں نے لوٹ لی۔
پولیس کے مطابق سات موٹرسائیکلوں پر سوار 18 مسلحہ ڈاکوں نے پورے بازار کو یرغمال بناکر لوٹ لیا
، ڈاکوؤں نے پورے بازار کو اسلحہ کے زور پر قابو میں کرکے سرعام لوٹ مار کی۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ کچھ ہی فاصلے پر پولیس چوکی ہونے کے باوجود ڈاکوں سرعام لوٹ مار کرتے رہے ۔
سات موٹرسائیکلوں پر سوار ڈاکوؤں نے سرعام لوٹ مار کے بعد باآسانی فرار بھی ہوگئے۔