کچے کے علاقے میں آپریشن کا 36 واں روز،شبیر لٹھانی کا ٹھکانہ جلا دیا

رحیم یار خان(اُمت نیوز)رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں آپریشن کے 36 ویں روز پولیس نے کچہ رجوانی میں قابل سکھانی کے رائٹ ونگ شبیر لٹھانی کا ٹھکانہ جلا دیا۔
پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کچہ رجوانی کے اطراف ڈاکوؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق کچہ رجوانی میں ڈاکوؤں کے مزید 4 ٹھکانے بھی گرا دیے گئے ہیں اور کچے کا مزید کئی میل کا علاقہ کلیئر کرا لیا گیا ہے۔
دوسری جانب رحیم یار خان میں سنجرپور کے قریب قومی شاہراہ پر پولیس سے مبینہ مقابلے میں1 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے۔