پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ماں‘سے محبت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

لاہور ( اُمتنیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماں سے محبت کے اظہارِ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد ماؤں کی عظمت کا اعتراف اورانہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
دنیا کے اکثر ممالک میں ماؤں کا عالمی دن مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے تاہم کئی ایسے ممالک بھی ہیں جو یہ دن جنوری، مارچ، اکتوبر یا نومبر میں مناتے ہیں، اس دن کو منانے کا مقصد ماں کے مقدس ترین رشتے کی عظمت و اہمیت کو اُجاگر کرنا اور ماں کیلئے احترام اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔
ماؤں کا عالمی دن منانے کی تاریخ بے حد قدیم ہے، قدیم یونان میں کئی دیوتاؤں کو جنم دینے والی سائی بیلے کا یادگاری دن بچوں کی جانب سے ماں کو تحائف دینے کا دن تھا۔
یاد رہے کہ ماؤں کے عالمی دن منانے کی تاریخ بہت قدیم ہے اور اس کا سب سے پہلے یونانی تہذیب میں سراغ ملتا ہے جہاں تمام دیوتاؤں کی ماں ”گرہیا دیوی“ کے اعزاز میں یہ دن منایا جاتا تھا، سولہویں صدی میں ایسٹر سے 40 روز پہلے انگلستان میں ایک دن ”مدرنگ سنڈے“ کے نام سے موسوم تھا، امریکہ میں مدرز ڈے کا آغاز 1872ء میں ہوا۔