یاسمین راشد کو لاہور کے سروسز ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ

لاہور (اُمتنیوز) پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدریاسمین راشد کو لاہور کے سروسز ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہونے پر جیل حکام نے انہیں اپنی تحویل میں سروسز ہسپتال منتقل کیا تھا جہاں وہ زیر علاج ہیں، ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
قبل ازیں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے سروسز ہسپتال میں ڈاکٹرز سے یاسمین راشد کی پولیس لائن ہسپتال منتقلی پر مشاورت کی۔
ڈاکٹرز نے سی سی پی او لاہور کو بتایا کہ یاسمین راشد کی میڈیکل رپورٹس کے بعد حتمی رائے دے سکتے ہیں۔