عمران خان کا گرفتاری رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے 9 مئی کے بعد درج کسی بھی مقدمے میں گرفتاری رکوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے دائردرخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے نیب کے ہاتھوں گرفتاری غیر قانونی قرار دی ہے اور ان کے خلاف کئی نئے مقدمے درج کرائے گئے ہیں، خفیہ مقدمات میں بھی گرفتاری کا خدشہ ہے ۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ان کے خلاف پنجاب میں درج نئے مقدمے کی تفصیلات طلب کرے اور 9 مئی کے بعد درج کسی بھی مقدمے میں ان کی گرفتاری روکنےکا حکم دے۔