مسلم لیگ ن کا آج سے جلسوں اور ریلیوں کا اعلان

اسلام آباد(اُمت نیوز)مسلم لیگ ن نے آج سے جلسوں اور ریلیوں کا اعلان کیا ہے جب کہ سپریم کورٹ کے باہر احتجاج پیر کو ہوگا۔
ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتِ حال پر آج سے جلسوں اور ریلیوں کا انعقاد کریں گے، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج غیر معینہ مدت کے لیے ہوگا یا نہیں؟ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی، ریاست کی بقا کے لیے زبان کھولنا پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ دو دن میں جو کچھ ہوا وہ اچانک نہیں ہوا، اس کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب بل جلا کر سول نافرمانی کا اعلان کیا گیا تھا، اب کچے کا ڈاکو بھی 200 تخریب کار لاکر اپنی بات منوالیا کریں گے ۔