ترکیہ میں صدارتی و پارلیمانی انتخابات کیلیے پولنگ جاری

انقرہ(اُمت نیوز) ترکیہ میں صدارتی و پارلیمانی انتخابات کیلیے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ میں صدارتی و پارلیمانی انتخابات کیلیے پولنگ کا عمل شروع ہو چکا، مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
صدارتی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپر پر رجب طیب ایردوان، محرم انجے، کمال کلچ دار اولو اور سنان اوعان کے نام موجود ہوں گے تاہم صدارتی امیدواروں میں شامل محرم انجے 11 مئی کو اپنی امیدواری سے دستبردار ی کا اعلان کیا تھا۔
یہ فیصلہ کافی تاخیر سے ہونے کی بنا پر نئے بیلٹ پیپر چھاپنے کا وقت نہیں بچا لہذا بیلٹ پیپروں پر محرم انجے کا نام دیکھا جا سکے گا۔
صدر ایردوان نے 14 مئی کے انتخابات کے حوالے سے خصوصی ٹو