کراچی کے تمام اضلاع سے گاڑیوں کے قافلے ضلعی صدور کی قیادت میں ٹول پلازہ پہنچے، فائل فوٹو
کراچی کے تمام اضلاع سے گاڑیوں کے قافلے ضلعی صدور کی قیادت میں ٹول پلازہ پہنچے، فائل فوٹو

سندھ سے جے یو آئی کا کارواں دھرنے کیلیے اسلام آباد روانہ

کراچی: پی ڈی ایم کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کی کال پر جے یوآئی صوبہ سندھ کا سپریم کورٹ اسلام آباد جانے والا کارواں ٹول پلازہ کراچی سے روانہ ہو گیا،

کراچی کے تمام اضلاع سے گاڑیوں کے قافلے ضلعی صدور کی قیادت میں ٹول پلازہ پہنچے،جے یوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کا کہنا ہے کہ سندھ کے 30 اضلاح سے ایک لاکھ کارکنان اسلام آباد پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کی کال پر جے یوآئی صوبہ سندھ کا سپریم کورٹ اسلام آباد جانے والا کارواں ٹول پلازہ کرچی اتور کے دن گیارہ بجے روانہ ہو گیا ہے، قافلے کی قیادت جے یوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو ودیگر مرکزی صوبائی قائدین کر رہے ہیں،کارواں میں کراچی کے سات اضلاع سے قافلے ٹول پلاز ہ پہنچے،ضلع شرقی سے مولانا فتح اللہ کی سربراہی میں ایک بس دو کوسٹر اور سات چھوٹی گاڑیوں کا قافلہ شامل ہوا۔

فوٹو امت
فوٹو امت

ضلع غربی سے مفتی خالد ایک بس،ایک کوسٹر اور چار چھوٹی گاریوں لے کر آئے،ضلع جنوبی سے مولانا نورالحق بس سمیت پانچ گاڑیں لے کر آئے،ضلع ملیر سے مولانا احسان اللہ پانچ گاڑیاں،وسطی سے مولانا زریں شاہ کی قیادت میں سات گاڑیوں کا قافلہ پہنچا،ضلع کیماڑی سے قاری محمد عثمان کی سربراہی میں بس سمیت آٹھ گاڑیوں کا قافلہ پہنچا جبکہ ضلع کورنگی سے مولانا عبدالحق عثمانی کی قیادت میں بس سمیت چھ چھوٹی گاڑیوں کا قافلہ ٹول پلازہ پہنچا جہاں آنے والے تمام قافلوں پر گل پاشی کی گئی۔

ٹول پلازہ پر جے یوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے امت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے انصاف کے قتل اور تحریک انصاف کے سپورٹر کا کردار ادا کرنے کے خلاف احتجاجی دھرنے کے لیے کراچی کا قافلہ روانہ ہو رہا ہے،کہ عمران خان نامی فتنے کے خلاف حکیم سعید، ڈاکٹر اسراراحمد، عبدالستار ایدھی کی پیش گوئیاں آج ثابت ہوگئیں ہیں، عمران خان ساڑھے تین سال اقتدار میں رہا، اس دوران ان کی نااہلی عیاں ہو گئی ہے لیکن آج عمران خان پر جب کوئی ایف آئی آر ہوتی ہے تو امریکہ کا اظہار تشویش ہوتا ہے، زلمی خلیل زاد کے پیٹ میں مروڑ پڑتا ہے، فرانس میں کوئی قرآن کے بے حرمتی کرے تو پرا پاکستان سراپا احتجاج ہوتا ہے، یہاں کیوں پی ٹی آئی کے ورکروں کی جانب سے کور کمانڈر ہاوس میں مسجد کو آگ لگانے پر بھی خاموشی ہے۔

فوٹو امت
فوٹو امت

انہوں نے کہا کہ ہماری فوج اگر نہیں ہوگی تو کیا کسی اور ملک کی فوج آئے گی،عمران خان کی وجہ سے انتشار پر بھارت میں خوشیاں ہیں، آرمی چیف سے کہنا چاہتا ہوں ملک کے لیے جے یو آئی پوری طری حاضر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے انصاف کے قتل کے بعد ایسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے کہ اگر عمران خان آج کسی کا قتل بھی کردے تو اسے گرفتار نہیں کیا جاسکتا، کورٹ نے اسے کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے آرڈرز یے ہیں، پاکستان کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ ریمانڈ شدہ شخص کو ضمانت ملی ہو،عمران خان لوگوں سے فوج کو گالیاں دلوا رہا ہے،عمران خان یہودی ایجنٹ ہے جو ناجائز بیٹی کیس،ساتھ ارب کی کرپشن میں الیکشن کمیشن کو مطلوب ہے جبکہ توشہ خانہ میں حکومت کو مطلوب ہے، اس کے مقابلے میں نواز شریف کو بیمار اہلیہ سے کرنے کے لیے فون تک نہ دیا گیا، عمران خان کو چیف جسٹس اپنی گاڑی میں بھجواتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہر دہشت گرد تنظیم پر پابندی لگنی چاہیے اور تحریک انصاف کی دہشت گردی ثابت ہو چکی ہے، ہر اعتبار سے یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے۔

فوٹو امت
فوٹو امت

انہوں نے کہا سپریم کورٹ کے سامنے بروز پیر دیے جانے والے دھرنے کے لیے کراچی کا قافلہ سہراب گوٹھ سے روانہ ہوا، سندھ کے 30 اضلاح سے ایک لاکھ کارکنان اسلام آباد پہنچیں گے، تمام قافلے آج سکھر موٹروے پر جمع ہونگے اور عصر کے بعد ہم اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔