پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گیا، فائل فوٹو
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گیا، فائل فوٹو

پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے تک کمی کا امکان

اسلام آباد: ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے تک ، ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

پیٹرول کے ریٹس میں منگل سے کمی متوقع ہے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ پیٹرول کے نرخ 7 سے 10 روپے کم کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

اوگرا نے سمری حکومت کو بھجوا دی ہے، پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کل کیا جائے گا۔