اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے پارٹی اراکین اسمبلی پر حملے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے رابطہ کرکے مطالبہ کیا ہے کہ اراکین اسمبلی کی حفاظت کا بندوبست کیا جائے۔
گذشتہ شب اسلام آباد میں ایم کیو ایم رہنماؤں صابر قائم خانی اور صلاح الدین کی گاڑی پر شرپسندوں نے حملہ کیا جس کے دوران گاڑی کو نقصان پہنچا۔ حملے کے بعد ایم کیو ایم اراکین اسمبلی نے کنوینر خالد مقبول صدیقی کو آگاہ کیا جس کی انہوں نے شدید مذمت کی۔
ایم کیو ایم کنوینر خالد مقبول صدیقی نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے رابطہ کر کے حملے سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ ارکان اسمبلی کی حفاظت کا بندوبست کریں نیز حملے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔