پشاور: عوامی نیشنل پارٹی نے اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
اے این پی کی صوبائی ترجمان ثمر بلور نے کہا کہ اے این پی کل اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت نہیں کرے گی۔
ثمر بلور نے کہا ہے کہ اے این پی کو احتجاج میں شرکت کی باضابطہ دعوت نہیں ملی۔
دوسری جانب دھرنے میں شرکت کے لیے ملک بھر سے جے یو آئی ف کے قافلوں کی اسلام آباد کی جانب روانگی جاری ہے۔
گزشتہ روز پی ڈی ایم کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر کل (پیر کو) دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔