کراچی میں کانگووائرس سے پہلی ہلاکت کے بعد الرٹ جاری

کراچی(امت نیوز)کراچی میں کانگو وائرس سے پہلی  ہلاکت کے بعد محکمہ صحت نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں رواں سال کانگو وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق  28 سالہ محمد عادل نامی شہری کو 30اپریل کو بخار ہوا تھا، جس کے بعد4 مئی کو اسے نجی اسپتال لایا گیا تھا۔

محکمہ صحت کے مطابق مریض کےنمونے تصدیق کے لیے آغا خان لیبارٹری بھیجے گئے تھے جس کے بعد اس میں کانگو  وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ مریض میں کانگو کی رپورٹ مثبت آئی  تھی جس کے بعد محمد عادل کا  انتقال 5 مئی کو ہوا تھا۔