فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں خاتون کے قتل کا ڈراپ سین، بھائی قاتل نکلا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ کے پراسرارواقعے میں خاتون کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا،مقتولہ کواس کے حقیقی بھائی نے غیرت کے نام پرفائرنگ کرکے قتل کیا، پولیس  نے ملزم کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے پستول برآمد کرلیا۔

ہفتہ اوراتوارکی درمیانی شب درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز6 خیابان حلال عربی محل کے قریب گھرمیں فائرنگ کے پراسرار واقعے میں 25 سالہ خاتون صفیہ دخترغازی کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔مقتولہ صفیہ کواس کے حقیقی بھائی حکیم خان نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

اس حوالے سے ایس اپی کلفٹن احمدچوہدری نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد مقتولہ کے بھائی حکیم خان نے پولیس کوبیان دیا تھا کہ وہ گھر میں اپنا پستول صاف کررہا تھا کہ اس سے اتفاقیہ گولی چل گئی  اور سیدھی  صفیہ کو جا لگی جس سے اس کی فوری موت واقع ہوگئی۔

انھوں نے بتایا کہ پولیس کو مقتولہ کے بھائی کےبیان پر شک تھا جس پر پولیس نے حکیم خان کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو اصل حقائق سامنے آگئے۔

ایس پی کلفٹن نے بتایا کہ مقتولہ کواس کے حقیقی بھائی حکیم خان نے غیرت کے نام پرفائرنگ کرکے قتل کیا،گرفتارملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔

پولیس نے ملزم حکیم خان ولد غازی خان کو باقاعدہ گرفتار کر کے اس کے قبضے سے لائسنس یافتہ پستول بھی برآمد کرلیا گیا، گرفتار ملزم ٹرانسپورٹ کا کام کرتا ہے