اسلام آباد دھرنا:فضل الرحمان سے10بجے پھر ملاقات ہوگی،راناثنا

اسلام آباد(امت نیوز)وزیرداخلہ راناثنااللہ نے واضح کیاہے کہ مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کی اپیل مسترد نہیں کی بلکہ انہوں نے سوچنے کےلئے رات دس بجے تک کا وقت مانگا ہے

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کے ساتھ پریس کانفرنس میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ  وزیراعظم کی ہدایت پر انہوں نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور ان سے احتجاج ریڈ زون کے باہر کرنے کی درخواست کی

وزیرداخلہ نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے ان سے رات دس بجے دوبارہ ملاقات ہوگی

رانا ثنااللہ نے 9مئی کے واقعات پرکہاکہ دو ڈھائی سو افراد باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت جلاؤ گھیراؤ کرتے رہے ۔تحقیقاتی ایجنسیاں بیانات اکٹھے کررہی ہیں