آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری کردیا

پرتھ (اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔ قومی ٹیم رواں سال کے آخر میں آسٹریلیا جائے گی

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ آسٹریلیا میں میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ ہوگی۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز دسمبر جنوری میں آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں کھیلی جائے گی۔ میچز پرتھ۔، میلبرن اور سڈنی میں منعقد کیے جائیں گے۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا ۔ دوسرا ٹیسٹ باکسنگ ڈے کی مناسبت سے 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن میں کھیلا جائےگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری 2024 کو سڈنی میں ہوگا۔