بی جے پی برطانیہ میں بھی فسادات میں ملوث نکلی

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)برطانیہ کے شہر لیسسٹر میں گزشتہ برس 28اگست کو پاک بھارت میچ کے بعد ہونے والے پرتشدد مظاہرے اور فسادات میں بی جے پی ملوث نکلی

یہ انکشافبرطانوی اخبار میل آن سنڈے نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا

برطانوی اخبار میل آن سنڈے نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے انکاف کیا ہے کہ لیسسٹر فسادات کو مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہوا دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی نے لیسسٹر میں لوگوں کو تشدد پر اکسانے کی کوشش کی، بی جے پی کارکنان نے واٹس ایپ گروپس پر ہندو مظاہرین کو سڑکوں پر آنے کیلئے ترغیب دی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ پر ترغیب دینا بذریعہ سوشل میڈیا برطانیہ میں مداخلت کی سنگین مثال ہے۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ بی جے پی برطانوی سیاست میں داخل ہونے کیلئے کونسلر منتخب کرانے کی کوشش کر سکتی ہے، ایسے عناصر کو قومی سیاست میں آنے سے قبل روکنا ہوگا۔