مولانا فضل الرحمان کو حریم شاہ نے دھمکی دے ڈالی

لاہور(امت نیوز)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ٹوئٹ میں پی ڈی ایم کے سربراہ اور امیر جمعیت العلمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کو دھمکی دی ہے
ٹوئٹ میں حریم شاہ نے لکھا کہ مولانا فضل الرحمان کے لیے کل صبح 11 بجے اہم وڈیو پیغام جاری کروں گی، وقت آگیا پاکستانی عوام مولانا کے بھی کرتوت جان لے۔
ٹک ٹاکر نےعمران خان اور ان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی کے نکاح کو جعلی کہنے پر مفتی قوی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
مفتی عبدالقوی نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی کی خلع کا معاملہ یکطرفہ تھا جس کی وجہ سے وہ اب بھی خاور مانیکا کی بیوی ہیں، لہٰذا مفتیان کرام نے عمران خان اور بشریٰ کے جو دونوں نکاح پڑھے وہ دونوں غلط تھے۔
حریم شاہ نے ٹوئٹر پر ماضی میں مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو ایک بار پھر شیئر کردی ۔
ٹویٹر پرانہوں نے لکھا کہ جعلی مفتی عبدالقوی نے اپنے حالیہ انٹرویوز میں لکھا کی کہ خان صاحب کا نکاح غیرشرعی تھا یہ رہا میرا اس غیرشرعی آدمی کو جواب’