افغان باشندوں کا پی ٹی آئی سے پیسے لے کر توڑپھوڑ کا اعتراف

پشاور(امت نیوز)پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران شرپسندی کرنے والے افغان باشندوں نے دوران حراست اقبالی بیان میں بتایا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے پیسے دے کر شرپسندی کرائی۔
عباس ولد شہباز نامی ملزم نے بتایا کہ وہ کابل کا رہائشی ہے۔عمران خان گرفتار ہوئےتوپشاور تہکال کے ایم پی اے نے پیسے دئیے کہ احتجاج میں جاکر توڑ پھوڑ کرو۔
ملزم عباس نے کہا کہ میں اپنے کئے پر نادم ہوں، مجھے معافی دی جائے، آئندہ ایسی غلطی نہیں ہوگی۔
ایک اور گرفتار ملزم عمیر ولد میاں خیل نے اپنے اقبالی بیان میں بتایا کہ وہ بھی کابل کا رہائشی ہے اور پشاور کے علاقے تہکال پایان میں رہتا ہے۔
ملزم عمیر نے کہا کہ عمران خان گرفتار ہوئے تو پی ٹی آئی مشران اور ایم پی اے فدا نے پیسے دئیے کہ احتجاج میں شامل ہوں اور توڑ پھوڑ کروں۔
عمیر نے بھی اپنے بیان کے آخر میں اپنے کئے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی۔
ایک اور گرفتار ملزم عصمت اللہ ولد شاہ ولی کا کہنا تھا کہ وہ افغانستان کے علاقے مزار شریف کا رہائشی ہے، اور پشاور میں لطیف آباد میں رہتا ہے۔عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہمارے علاقے کے ایم پی اے آصف علی خان نے مجھے پیشے دئیے اور کہا کہ جاکر توڑ پھوڑ کرو
ملزم نے بتایا کہ واپسی پر گھر جاتے ہوئے پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ملزم عصمت اللہ نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ آئندہ اس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔