استنبول(انٹرنیشنل ڈیسک)ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کو برتری حاصل ہے۔
ابتدائی نتائج میں اردوان کی کامیابی کی خبرپر ان کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور جشن منارہے ہیں
6 کروڑ 6 لاکھ 97 ہزار 843 رجسٹرڈ ووٹروں نے 28 ویں مدت کی پارلیمنٹ کے لیے منعقدہ عام انتخابات میں 24 سیاسی پارٹیوں اور ترکیہ بھر سے 151 آزاد امیدواروں نے حصہ لیا۔
ترکیہ کی سپریم الیکشن کونسل کے چیئرمین احمد ینر کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمان کی 600 نشستوں کے لیے 24 پارٹیاں اور 151 آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
ترک میڈیا کے مطابق اس وقت ووٹوں کی گنتی جاری ہے، ووٹوں کی ابتدائی گنتی میں ترک صدر رجب طیب اردوان کو 52.70 فیصد ووٹ لیکر برتری حاصل ہے، ان کے مد مقابل اپوزیشن اتحاد کمال قلیچ داراوغلو 41.39 فیصد ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔
ترک میڈیا کے مطابق صدارتی امیدوار کو کامیابی کے لیے 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔اگر فیصلہ نہ ہوسکا تو زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان 28 مئی کو دوبارہ مقابلہ ہوگا