زمبابوے (اُمت نیوز)زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر ہیتھ اسٹریک کی کینسر کے باعث حالت تشویش ناک ہوگئی۔
49 سالہ سابق زمبابوین کپتان ہیتھ اسٹریک اس وقت کینسر کی جنگ لڑ رہے ہیں اور سابق کرکٹر تشویش ناک حالت میں جنوبی افریقا کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ہیتھ اسٹریک کی طبیعت سے متعلق یہ اطلاع زمبابوے کے وزیر کھیل ڈیوڈ کولٹارٹ نے سوشل میڈیا پر دی۔
رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر کی حالت گزشتہ 7 دن سے زیادہ بگڑی ، وزیر کھیل نے قوم سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
وزیر کھیل نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہیتھ اسٹریک جو ہمارے اب تک کے عظیم ترین کرکٹرز میں سے ایک ہیں، انتہائی بیمار ہیں اور انہیں ہماری دعاؤں کی سخت ضرورت ہے