اسلام آباد( اُمت نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کو ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے پر نائلہ کیانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نائلہ کیانی نے ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر کے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔
انہوں نے کہا کہ کوہ پیمائی کے اپنے شوق اور اپنے کریڈٹ پر حیرت انگیز کامیابیوں کے ذریعے نائلہ کیانی نے اس تصور کو تقویت بخشی ہے کہ ہماری خواتین کچھ بھی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے نائلہ کیانی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے ان کے مستقبل کے منصوبوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔