خیبر(نمائندہ امت )پاک افغان طورخم بارڈر پر کسٹم اپریزمنٹ عملے کی کامیاب کارروائی میں کوئلے کی گاڑی سے ممنوعہ اشیاء برآمد کرکے ڈرائیور کو گرفتارکرنے کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گاڑی طورخم بارڈر پر افغانستان سے پاکستان آ رہی تھی۔داخل ہوتے ہی کسٹم عملے نے تلاشی لی اور ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا ۔ٹرک سے دوران تالاشی 575کلو خشک دودھ قیمت 862500 بنتی ہے، 938کلو سپاری کی قیمت 2345000 روپے ہے اور 20 کلو شیرہ ساز سامان کی اوپن مارکیٹ کی قیمت 80000 بتائی جاتی ہے اسطرح گاڑی کی قیمت 60لاکھ ہے جبکہ ممنوعہ اشیاء بمعہ ٹرک کی مجموعی طور پر قیمت اوپن مارکیٹ میں 11،339،500 بنتی ہیں کسٹم اپریزمنٹ عملہ کے مطابق گاڑی نمبر KBL4338 کے خفیہ خانوں میں سامان چھپایا گیا تھا۔ گاڑی ڈرائیور کا تعلق افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے ہے۔